
ملک کے اکانوے اضلاع میں آج سے خصوصی انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا۔ جس میں دو کروڑ چالیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم اسلام آباد، پنجاب کے دس اضلاع اور سندھ کے چوبیس اضلاع میں شروع ہوگی۔مہم میں خیبرپختونخوا کے چھبیس اور بلوچستان کے تیس اضلاع شامل ہیں۔کوآرڈینیٹر قومی صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس ایک سنگین خطرہ ہے، عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved