ملک کے مختلف حصوں میں یوٹیوب اپ لوڈنگ انتہائی سست روی کا شکار

Share

ملک کے مختلف حصوں میں یوٹیوب اپ لوڈنگ انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق یوٹیوب کی بینڈوڈتھ کم کرنے کے احکامات تھے اور اجازت ملتےہی بینڈوڈتھ مکمل بحال ہوجائےگی۔واضح رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومتی احکامات پر ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس سمیت انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا تھا، بعدازاں انٹرنیٹ بحال کیا گیا لیکن سوشل میڈیا سائٹس بند رہیں تاہم اب یوٹیوب اپ لوڈنگ میں مسائل کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *