
محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب ( سی ٹی ڈی ) کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔گرفتار دہشت گردوں کی شناخت احمداللہ، اسامہ، نذیر، حماد، عبدالرحمان اور امان اللہ کے ناموں سے کی گئی ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved