
ملک بھر میں یوم عاشورہ کے تمام جلوس اختتام پذیر ہو گئے اور ملک بھر میں کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونے والا دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہونے کے بعد سٹی ٹریفک پولیس نے زائرین کے با سہولت انخلا کیلئے ڈائیورشنز (رکاوٹوں) کو ہٹانا شروع کردیا۔۔اسی طرح کراچی میں نکلنے والا عاشورہ کا. مرکزی جلوس کھارا در امام بارگاہ پہچ کر اختتام پذیر ہو گیا ہے،کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر پہنچ کر ختم ہوگیا ۔مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔مجلس کے اختتام پر مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس نمائش چورنگی اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا تبت سینٹر پہنچا، جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی، اس کے بعد جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے ایم اے جناح روڈ پر آئے، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر بلدیات سعید غنی کے ہمراہ جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ کیا، ایم کیو ایم کے وفد نے بھی جلوس میں شرکت کی, راولپنڈی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوا، یومِ عاشور کے جلوس کی سیکیورٹی پر پولیس کے 3 ہزار اہلکار تعینات تھے۔معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب ملک ذیشان نے مرکزی جلوس کے راستے کا دورہ کیا، جہاں پر سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ مرکزی جلوس سے متعلق راولپنڈی پولیس کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، 50 انسپکٹر اور 6000 ہزار سے زائد جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جلوس کے روایتی راستوں پر موبائل فونز سروس معطل ہے، پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی معاونت کے لیے موجود ہیں، مرکزی جلوس کا مقررہ وقت کے اندر اختتام یقینی بنایا جائے گا، جلوس کی مانیٹرنگ مرکزی کنٹرول روم سے کی جا رہی ہے۔, دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں آج 2 ہزار 730 جلوس برآمد اور 2 ہزار 500 سے زائد مجالس ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ1 لاکھ 25 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved