مقبوضہ کشمیر کےعلاقے راجوڑی میں دھماکے، 5 بھارتی فوجی ہلاک

Share

مقبوضہ کشمیر کےعلاقے راجوڑی میں دھماکے، 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔بھارتی سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں جمعے کی صبح سے جاری لڑائی کے دوران حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے پانچ بھارتی فوجی ہلاک کر دیےبھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیرکےعلاقے راجوڑی میں آپریشن 3 مئی سےجاری تھا، آپریشن میں ہلاکتوں کے بعد راجوڑی کے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے، کئی روز پہلے بھی بھارتی فوجی ٹرک پر حملے کے دوران بیشتر فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر راجوڑی حملوں کا الزام پاکستان کے سر لگا رہا ہے جبکہ بھارتی عوام ان حملوں کو نریندر مُودی کا ایک اور ڈرامہ قرار دے رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *