معروف اداکارہ زویا ناصر کی موت سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

Share

پاکستانی معروف اداکارہ زویا ناصر نے اپنی موت سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کردی۔حال ہی میں اداکارہ نے فیشن میگزین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر نجی زندگی کے معاملات پر بھی کھل کر گفتگو کی۔دوران گفتگو سوشل میڈیا پر گردش کرتی سچی جھوٹی خبروں سے متعلق میزبان نے بتایا کہ آج کل سوشل میڈیا پر آپ کی شادی کے چرچے ہیں کہ آپ جلد شادی کرنے والی ہیں۔میزبان کے بتانے پر زویا ناصر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تردید کی اور کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ لوگ بغیر تصدیق کئے بات آگے پہنچا دیتے ہیں ایک بار میری موت کی افواہ بھی پھیلا دی تھی۔میزبان نے اداکارہ سے وضاحت طلب کی تو انہوں نے بتایا کہ میری نہیں بلکہ میری بھابھی کا انتقال ہوگیا تھا اور لوگوں نے بغیر تصدیق کئے ناصر ادیب کی بہو کی جگہ بیٹی لکھ دیا اور وہاں سے کنفیوژن پیدا ہوگئی۔ میرے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی یہی لگا تھا کہ میرا انتقال ہوگیا ہے۔انہوں نے بروقت افواہوں کی تردید نہ کرنے کے حوالے سے مزید کہا میں اپنی بھابھی سے بہت قریب تھی، ان کے اچانک انتقال پر گہرے صدمے میں تھی، سوشل میڈیا استعمال نہیں کررہی تھی لیکن جب مجھے میرے انتقال کی خبر کا معلوم ہوا تو میں نے ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کی