مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے طلب

Share

ایف آئی اے نے سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق کے بیٹے اور پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق کو 1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پر طلب کر لیا۔اعجازالحق کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا، اعجاز الحق پر آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کا الزام ہے، اعجازالحق پر 1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔اعجاز الحق کا کیس نیب کی جانب سے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا، ایف آئی اے نے اعجازالحق کو 21 فروری کو فیصل آباد آفس میں پیشی کا کہا ہے، اعجاز الحق سے جوائنٹ انکوائری ٹیم تفتیش کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *