
محکمہ ورکس اینڈ سروسز سندھ میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بھرتیاں حیدرآباد اور ٹھٹہ کے اضلاع میں کی گئیں،گریڈ ایک سے 4 کے ملازمین سےملازمت کے نام پرلاکھوں روپے وصول کیےگئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف انجینیئر کے دفاتر سے بھرتی کے حکم نامے جاری کیے گئے، اس حوالے سے وزیربرائے ورکس ضیاء عباس شاہ نے کہا ہےکہ تمام بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔سیکرٹری سروسز کی جانب سے اے جی سندھ کو تنخواہ جاری نہ کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا ہے۔سیکرٹری ورکس کے مطابق جعلی بھرتیوں کے معاملے پر ایگزیکٹیو انجینیئر کو معطل کردیا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved