
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔آویئرانٹرنیشنل کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر کاموسم آج بھی گرم اورمرطوب رہےگا اور آئندہ 24گھنٹے کے دوران پارہ37ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ دن کے اوقات میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈہے اور گرمی کی شدت35ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، ہوامیں نمی کاتناسب72فیصدہے۔موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ دن میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے سے موسم گرم محسوس کیا جائے گا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved