محسن نقوی صاحب یہ بس 90 دن کی حکومت ہے اس کے بعد بڑا مشکل ہو گا آپ کے لیے پاکستان میں، رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری

Share

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بس یہ 90 دن کی حکومت ہے اس کے بعد بڑا مشکل ہو گا آپ کے لیے پاکستان میں۔

ذلفی بخاری نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو خبردار کرتے ہوئے

‘انھوں نے کہا کہ ’آپ کب تک ایک زردرای ہاؤس سے دوسرے زرداری ہاؤس تک پھرتے رہیں گے، کبھی نہ کبھی آپ کو عوام کا سامنا کرنا ہو گا۔‘زلفی بخاری نے کہا محسن نقوی صاحب ’سوچ سمجھ کر آپ اپنی حرکتیں کریں، یہ وقت بھی گزر جائے گا اس میں کوئی مشکل بات نہیں ہے۔ اگر اعظم سواتی نے سہہ لیا ہے، باقیوں نے ساری چیزیں سہہ لی ہیں تو فواد صاحب تو پچھلے نو مہینوں میں ہمارے سب سے بڑے فرنٹ رنر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *