محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

Share

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہو گئے۔محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37 ویں چیئرمین ہیں، ان کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا۔الیکشن کمشنر شاہ خاور نئے چیئرمین پی سی بی کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو باضابطہ طور پر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز (بی او جیز) میں نامزد کیا تھا۔محسن نقوی کو ذکاء اشرف کی جگہ بی او جی میں بطور پیٹرنز نمائندہ نامزد کیا گیا تھا جبکہ ذکاء اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی کے آئین کے تحت پی سی بی کی باگ ڈور الیکشن کمشنر شاہ خاور کے ہاتھ میں آگئی تھی