
سابق سی سی پی او لاہور اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر متنازع پولیس افسر غلام محمود ڈوگر آج ریٹائر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق غلام محمود ڈوگر کے پی ٹی آئی حکومت میں مبینہ سیاسی کردار نے انہیں متنازع بنائے رکھا، وفاقی حکومت نے غلام محمود ڈوگرکا تبادلہ کرکے انہیں معطل کردیا تھا لیکن غلام محمود ڈوگرنے عدالتی احکامات حاصل کرکے پوسٹنگ نہیں چھوڑی۔غلام محمود ڈوگر کو وفاقی وزرا پر مقدمہ درج کرنے پر بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ غلام محمود ڈوگر کو نگران حکومت نے سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹایا تھا وہ عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے ہیں، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے تبادلے کے باوجود انہیں عہدے پر فائز رہنے کا حکم جاری کیا تھا.
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved