ماں نے بچوں اور شوہر کو بچانے کے لیے انہیں بس کی سیٹ کے نیچے چھپایا اور خود ان کے اوپر لیٹ کر گولیاں کھاتی رہیں

Share

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں دو دسمبر کو ایک مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون ایسی بھی ہیں، جنہوں نے اپنے بچوں اور شوہر کو بچانے کے لیے انہیں بس کی سیٹ کے نیچے چھپایا اور خود ان کے اوپر لیٹ کر گولیاں کھاتی رہیں۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں مسافر بس پر پہلے فائرنگ کی گئی تھی، جس کے بعد بس ٹرک سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں نو اموات ہوئی تھیں جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے تھے۔یہ بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی جس میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں سمیت مختلف شہروں کے مسافر سوار تھے۔گلگت بلتستان کے علاقے غذر کی رہائشی خاتون روشن بی بی اس واقعے میں اپنے بچوں اور شوہر کو بچانے کے دوران زخمی ہوئیں اور ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔چلاس واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ ایس پی شیر خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ خاتون نے بچوں اور شوہر کو سیٹ کے نیچے چھپایا تھا اور خود ان کے اوپر بطور شیلڈ لیٹ گئی تھیں تاکہ انہیں گولیوں سے بچایا جا سکے۔شیر خان نے بتایا: ’بچوں اور شوہر کو بچاتے ہوئے خاتون کو چھ گولیاں لگیں اور ابھی وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، لیکن ان کی حالت تشویش ناک ہے