مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام

Share

گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے دوران پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا۔گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے تحت جنگلی جانوروں کے شکار کیلئے پرمٹس کی سالانہ نیلامی ایک تاریخی موقع ثابت ہوئی، جہاں استور مارخور کے شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ، نانگا پربت کنزروینسی ایریا کیلئے 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں شکار سفاریز کے مالک نے حاصل کیا۔نیلامی کی یہ تقریب فاریسٹ، پارکس اینڈ وائلڈ لائف کمپلیکس گلگت میں منعقد ہوئی، جس میں ملکی و غیر ملکی شکاریوں، منتظمین اور ماہرینِ جنگلی حیات نے شرکت کی، اس موقع پر نہ صرف مارخور بلکہ دیگر نایاب جانوروں کے شکار کے پرمٹس بھی نیلام کئے گئے۔حکام کے مطابق شکار سیزن 26-2025 کے لئے مجموعی طور پر 118 جانوروں کے شکار کے پرمٹس پیش کئے گئے، جن میں 4 استور مارخور، 100 ہمالیائی آئی بیکس اور 14 بلیو شیپ شامل ہیں۔حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹیز کو دیا جاتا ہے، تاکہ وہ اسے جنگلی حیات کے تحفظ، مقامی ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر خرچ کریں۔ماہرین کے مطابق اس بار مارخور کے شکار کا پرمٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت ہونا نہ صرف ایک تاریخی ریکارڈ ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ دنیا بھر میں گلگت بلتستان کی جنگلی حیات کو کس قدر منفرد اور قیمتی سمجھا جاتا ہے۔

One comment

  1. “LungExpand Pro looks like a really helpful supplement for supporting stronger lungs
    and easier breathing. I like that it’s focused on natural ingredients to
    improve oxygen flow and overall respiratory health. Seems like a great choice for anyone who wants
    to boost their lung capacity and feel more energized daily.