ماحولیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات سے متعلق جنیوا کانفرنس کا شیڈول جاری کر دیا گیا

Share

جنیوا کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق کچھ دیر بعد آج دن ایک بجے شروع ہوگی، کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے، پہلے سیشن میں اعلیٰ سطح کا افتتاحی اجلاس ہوگا، افتتاحی سیشن میں وزیر اعظم شہباز شریف ، یو این سیکرٹری جنرل اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔کانفرنس کے پہلے سیشن میں فور آر فریم ورک لانچ ہوگا، پہلے سیشن میں شراکت داروں کی جانب سے سپورٹ کے اعلانات متوقع ہیں۔دوسرے سیشن میں پاکستان کو ماحولیات کی تبدیلیوں سے بچانے کے طویل مدتی پلان پر بات ہوگی، پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے وزیر اعظم اور یو این سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *