لکی مروت میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

Share

لکی مروت میں وانڈا امیر کے قریب شرپسندوں نے بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا۔تھانہ صدر پولیس کے مطابق بیٹنی آئل فیلڈ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام نے کہا کہ پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد از جلد مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گیس پائپ لائن کو تیسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے