لبنان کے جنوبی حصے میں ہونے والے اسرائیلی ڈرون حملے سے 4 امریکی شہریوں سمیت 5جاں بحق ہوگئے

Share

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 4 امریکی شہری ہلاک اور ایک لبنانی شہید ہوگیا، جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار امریکی شہری جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں والد اور اس کے تین بچے شامل ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون نے پہلے ایک

موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا اور بعد ازاں ایک مرسڈیز کار پر دو میزائل داغے۔ موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے اتنے شدید تھے کہ جائے وقوعہ پر افرا تفری پھیل گئی اور امدادی ٹیموں کو لاشیں نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحدی کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔