لبنانی صدرمیشل عون سبکدوش، جانشین کا فیصلہ نہ ہوسکا

Share

لبنانی صدر میشل عون نے ایوان صدر چھوڑ دیا وہ اپنے منصب سے سبکدوش ہونے کے بعد پیدل چلتے ہوئے ایوان صدر سے باہر آئے اور قومی ترانے کے بعد لوگوں سے خطاب کیا ۔ان کی 6سالہ صدارتی مدت گذشتہ روز 30 اکتوبر 2022 کوختم ہوگئی تھی۔ تاہم ابھی ان کے جانشین کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ وہ صدارت سے ایسے حالات میں سبکدوش ہوئے جب ملک معاشی اعتبار سے سخت کمزور حالت میں ہے۔اس صورت حال میں ان کے جانشین کا انتخاب بھی نہیں ہو سکا ۔

اب کایبنہ ہی ان کے منصب کو ایک نگران کے طور پر چلائے گی۔ سابق ہونے والے صدر کے حامیوں نے ایک بڑے سے قومی پرچم کے ساتھ ان کا خیر مقدم کیا۔89 سالہ میشل عون کے دور صدارت میں لبنان کی معاشی بد حالی اپنی انتہا پر رہی ، نیز انہی کے دور میں لبنان کی بندر گاہ پر خوفناک اور تباہ کن دھماکہ ہوا تھا۔لبنانی پارلیمنٹ ابھی تک متفق نہیں ہو سکی کہ ان کا جانشین کون ہو گا۔ قانون سازی کے معاملات میں کسے دستخط کرنے کا اختیار حاصل ہوگااور کس کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ حکومت سازی کے لیے وزیر اعظم کو گرین سگنل دے گا۔۔ کون نیا وزیر اعظم مقرر کرے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *