
لاہور پولیس کی حکمت عملی کامیاب رہی اور چند روز تک نوگو ایریا کا منظر پیش کرنے والا علاقہ زمان پارک اب لاہور پولیس کے مکمل کنٹرول میں آچکا ہے جہاں مقامی رہائشیوں کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کا. داخلہ ممنوع ہے، لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی زمان پارک کے اطراف سکیورٹی بڑھائی گئی ہے، اس سلسلے میں ایس پی سول لائنز حسن جاوید بھٹی نے زمان پارک کا دورہ کیا اور عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات دیں۔لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی سکیورٹی پر پہلے 106 اہلکار تعینات تھے، ایس پی سول لائنز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر 200 کر دی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر زمان پارک کے راستے کھول دیئے گئے۔پولیس نے زمان پارک کے اطراف میں سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز اور کیمپ ہٹا دیئے، کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے بھی لگا دیئے گئے۔جبکہ حکومت نے عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سرکاری سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور پرائیویٹ سیکیورٹی رکھنے کی اجازت نہیں ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved