لاہور میں دفعہ 144 : چیف سیکرٹری سے 24 گھنٹوں رپورٹ طلب

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر پنجاب کی نگران حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں چیف سیکرٹری پنجاب معاملے پر رپورٹ پیش کریں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت شفاف اور پرامن انتخابات کرانے کا پابند ہے، تحریک انصاف کی درخواست سے متعلق 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔یہ بھی پڑھیںپی ٹی آئی نےلاہور میں دفعہ 144 کے نفاذکو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاپی ٹی آئی نےلاہور میں دفعہ 144 کے نفاذکو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیالاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی، حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز طلب کرلیالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کی رپورٹ کی روشنی میں مزید لائحہ عمل پر غور کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *