
لاہور سمیت صوبے بھر میں جناح ہاؤس اور سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسندوں کی تعداد 3800 ہوگئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں رات گئے بھی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے ۔پولیس کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی کوشش کے دوران پنجاب بھر میں 162پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوچکے ہیں ۔لاہور اور پنجاب پولیس کے زیر استعمال 97 سے زائد گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی، پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا ۔دوسری طرف زمان پارک کی طرف جانے والے راستے کھول دیئے گئے ہیں، زمان پارک کے اندر اور باہر لگے کیمپ گزشتہ روز پولیس اور انتظامیہ نے اکھاڑ دیئے تھے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved