لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان اور جوتوں سے منشیات برآمد

Share

لاہور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کے دوران 1.610 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والے 3 مسافروں کے سامان اور جوتوں سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔گرفتار ملزمان اور ضبط شدہ منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے