لاہور،غلط پارکنگ پر ایک روز میں ایک ہزار 219 گاڑیوں کا چالان

Share

لاہورمیں ٹریفک پولیس نے غلط پارکنگ کےخلاف ایک دن میں ایک ہزار 219 گاڑیوں کا چالان کر دیا،جرمانے کی رقم2 ہزار روپے فی چالان ہے۔

سی ٹی او منتظرمہدی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر 200 کے بجائے2 ہزار روپے جرمانہ کیا جا رہا ہے،گاڑی غلط پارک کرنے پر سٹی ڈویژن میں 709 ، صدر ڈویژن میں 502 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔اندرون شہرمیں4 غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے،

اسی طرح دھواں چھوڑنے پر 110 گاڑیوں کو 2،2 ہزار کے چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، سی ٹی او کے مطابق نوپارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں کےخلاف کارروائی جاری رہےگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *