لانگ مارچ کا پانچواں روز، عمران خان گوجرانوالہ پہنچ گئے

Share

لانگ مارچ کے پانچویں روز آغاز ہوچکا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ میں پہنچ گئے ہیں گوجرانوالہ آمد کے بعد لانگ مارچ کے پانچویں دن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تاہم آج منگل کے دن تحریک انصاف کا لانگ مارچ گوجرانوالہ میں ہی رہے گا۔اس دوران جی ٹی روڈ پر شیرانوالہ باغ کے باہر سہ پہر تین بجے وکلا مارچ کا استقبال کریں گے اور یہاں عمران خان کا خطاب متوقع ہے۔بعدازاں شیرانوالہ باغ سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر گوندلانوالہ چوک میں شام پانچ بجے جلسہ عام ہوگا جس سے سابق وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں لانگ مارچ گوجرانوالہ میں چن دا قلعہ سے شروع ہوکر گوندلانوالہ چوک تک جائے گا، جی ٹی روڈ کے اطراف تمام تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دے دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *