لانگ مارچ روکنےکے لیے وفاقی حکومت نے 25 کروڑ روپےخرچ کرڈالے

Share

عمران خان کے لانگ مارچ روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے 25 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔وفاقی حکومت نے لانگ مارچ پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپے کنٹینر لگانے، فورسز کے اہلکاروں کے کھانے پینے اور آنسو گیس کے شیلز کی خریداری پر خرچ کئے ہیں، سرکاری دستاویز کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 39 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کروایا تھا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 800 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، ان اہلکاروں نے 2442 شیل چلائے۔دستاویز کے مطابق دارالحکومت میں تعینات کیے گئے سیکیورٹی اہلکاروں میں اسلام آباد اور سندھ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان شامل تھے۔اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر سیکڑوں کنٹینر ایک ماہ تک رکھے گئے، عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی سے واپس ہوگیا، اسلام آباد نہیں آیا تاہم اسی دوران سرکاری خزانے سے حکومت نے پچیس کروڑ کی خطیر رقم خرچ کی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *