ق لیگ کا تحریک انصاف میں انضمام، پرویز الہٰی اور عمران خان کی اہم ملاقات

Share

مسلم لیگ ق کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے معاملے پر عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی میں مشترکہ سیاسی صف بندی کے حوالے سے حتمی بات چیت کی گئی، ملاقات میں اسد عمر سمیت مسلم لیگ ق کے 10 سابق اراکین پنجاب اسمبلی اور سینئر رہنما بھی شریک ہوئے۔سابق ارکان اسمبلی حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، عبداللہ یوسف وڑائچ بھی ملاقات کا حصہ، باؤ رضوان، ساجد بھٹی، احسان الحق، محمد افضل، باسمہ چوہدری اور خدیجہ عمر فاروقی نے بھی بھی ملاقات میں شرکت کی۔موسی الٰہی، چودھری مقصود سلہریا، خرم منور منج اور حاجی عمر حبیب بھی ملاقات کے دوران موجود تھے، ملاقات میں مسلم لیگ ق کوپی ٹی آئی میں ضم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *