قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخاب، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

Share

قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، مختلف پولنگ بوتھس کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آنے لگے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے 185 پولنگ اسٹیشنز میں سے 162 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 40349 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر 9541 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 کے 156 پولنگ اسٹیشنز میں سے 79 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 34946 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی 24139 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی 98 فیصل آباد 1: کے 171 پولنگ اسٹیشنز میں سے 80 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے آزاد علی تبسم 32491 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل 21485 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ پی پی 73 سرگودھا 3 کے 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 63 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے میاں سلطان علی رانجھا 25508 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث 6080 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔حلقہ این اے 18 ہری پور کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کا نتیجہ آ گیا، جس کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان 7109 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 5518 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد بلال بدر 10390 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار نواب شير وسير 2408 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کے 375 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے دانیال احمد 7632 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 3822 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے 226 پولنگ اسٹیشنز میں سے 35 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمود قادر خان 17840 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 6897 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی 269 مظفر گڑھ 2 کے 156 پولنگ اسٹیشنز میں سے39 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں علم دار عباس قریشی 16003 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی 11620 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے 185 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 12023 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر 2202 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔’جیو نیوز‘ نے دن بھر قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں سے ضمنی الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ کوریج ناظرین کے سامنے رکھی ہے۔ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔بزرگ، خواتین، نوجوان اور معذور افراد بھی ووٹ ڈالنے پہنچے، مجموعی طور پر امن و امان کی صورتِ حال پُرامن رہی، کہیں کوئی بڑا واقعہ یا پولنگ قواعد کی نمایاں خلاف ورزی رپورٹ نہيں ہوئی