
پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن سے قومی اسمبلی کے لیےترجیحاتی فہرست طلب کر لی گئی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب سے ترجیحاتی فہرست مکمل پُر ہو چکی ہے، ن لیگ خواتین کی 9 خالی نشستوں کے لیے ترجیحاتی فہرست دے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی نشستوں کے لیے شیڈول جاری کر دیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار آج سے 9 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔مسلم لیگ ن کی خواتین امیدواروں کی اسکروٹنی 12 مارچ کو ہو گی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 14 مارچ تک دائر کی جاسکتی ہیں اور ٹربیونلز اپیلیں16 مارچ تک نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 19 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کر دی۔مسلم لیگ ن کو 19 نشستیں جبکہ پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست الاٹ کی گئی ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved