قطر کا امریکہ کیلئے بڑے معاشی تحفوں کا اعلان، 300 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

Share

قطر کا امریکہ کیلئے بڑے معاشی تحفوں کا اعلان، 300 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے. دوحہ: قطر اور امریکہ کے درمیان تعلقات ایک نئے موڑ پر داخل ہو رہے ہیں، جہاں قطری حکام سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ دوحہ کے دوران امریکہ میں 200 سے 300 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ یہ بات امریکی میڈیا ادارے ایکسئوس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سرمایہ کاری پیکج میں کئی بڑے معاہدے شامل ہوں گے، جن میں بوئنگ کمپنی سے کمرشل طیاروں کی خریداری کا ایک اہم معاہدہ بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ قطر اور امریکہ کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کا ایک دفاعی معاہدہ بھی طے پائے گا، جس کے تحت قطر امریکہ سے MQ-9 ریپر ڈرونز خریدے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و دفاعی تعلقات کو فروغ دے گا بلکہ خطے میں قطر کی اسٹریٹجک اہمیت کو بھی اجاگر کرے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق قطر اس موقع کو امریکی قیادت کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے اور عالمی سرمایہ کاری میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔یاد رہے کہ قطر گزشتہ چند برسوں سے عالمی سطح پر ایک مؤثر اقتصادی و سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، اور امریکہ کے ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی شراکت داری اس رجحان کی ایک اور مثال ہے۔