
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما پیر ظہیر الحسن شاہ کو ساڑھے 35 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا، مجرم کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر ساڑھے 35 سال قید کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے پیر ظہیرالحسن شاہ کو 6 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔مجرم کے خلاف 2024ء میں دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved