
چارلی کرک امریکا میں قدامت پسند سماجی کارکن اور میڈیا کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے، وہ صدر ٹرمپ کے قابلِ اعتماد اتحادی تھے۔18 سال کی عمر میں چارلی کرک نے ایک غیر منافع بخش قدامت پسند وکالت گروپ ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کی بنیاد رکھی۔چارلی کرک کا یہ گروپ ملک کی سب سے بڑی قدامت پسند نوجوانوں کی تحریک میں پروان چڑھا اور چند ہی برسوں کے دوران وہ ٹرمپ کے حامی اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کے نیٹ ورک کا ایک مرکزی کھلاڑی بن گئے۔اِنہیں اکثر ’میک امریکا گریٹ اگین‘ تحریک کا چہرہ بھی کہا جاتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اکثر کرک کے سر پر 2024ء کی صدارتی مہم کے دوران بہت سے نوجوان ووٹرز کو اِن کے حق میں سامنے لانے کا سہرا باندھا۔چارلی کرک ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے قریبی دوست بھی تھے، اِن دونوں نے جنوری میں ایک ساتھ گرین لینڈ کا سفر بھی کیا تھا۔چارلی کرک کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر 5.5 ملین فالوورز تھے۔کرک نے اپنی مقبول پوڈ کاسٹ، سوشل میڈیا پر متحرک رہنے اور کتابوں کے ذریعے بھی خوب شہرت حاصل کی، اِن کی جانب سے 2020ء میں لکھی گئی کتاب The MAGA Doctrine کو خوب پزیرائی ملی تھی، واضح رہے کہ امریکی ریاست یوٹاہ میں فائرنگ سے صدر ٹرمپ کے ساتھی اور قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔صدر ٹرمپ نے چارلی کرک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ان کی سرجری کی گئی مگر کامیاب نہ ہوسکی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چارلی کرک ایک شاندار شخصیت تھے۔ چارلی کرک یونیورسٹی تقریب میں خطاب کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے، ان کی گردن میں گولی لگی تھی۔فائرنگ کے بعد ایک مشتبہ شخص کو مجمع میں سے حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم امریکی میڈیا کے مطابق اس کا حملے سے تعلق نہیں ہے۔روسی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ کرک کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ٹرانس جینڈر افراد سے متعلق تقریر کررہے تھے۔کرک یوکرینی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور یوکرین کو فوجی امداد کے مخالف تھے۔ وہ روس سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی بھی وکالت کرتے رہےہیں اور صدر ٹرمپ کی امریکا فرسٹ پالیسی کے سپورٹر تھے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
Fascinating to see how gambling evolved – from ancient dice games to today’s sophisticated platforms! Modern sites like big bunny login prioritize fair play with algorithms & transparency, a huge leap forward. KYC verification is key for secure withdrawals too!
5pqrcv
ty78su