فیصل واوڈا کی گفتگو لانگ مارچ کو خراب کرنے کی کوشش ہے، اعجاز چوہدری

Share

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے پارٹی رہنما فیصل واوڈا کی غیر معمولی اہمیت کی حامل پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔عمر سرفراز چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان کے بڑے صحافی کا جسد خاکی ان کی ماں کے سامنے پڑا تھا، فیصل واوڈا کو اس قسم کی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی:

’فیصل واوڈا نے ایسی گفتگو کر کے عوام کو تکلیف پہنچائی ہے۔ پی ٹی آئی نے 26 سالہ تاریخ میں کبھی پُرتشدد احتجاج نہیں کیا۔ کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا جس کی مثال 25 مئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ احتجاج پُرامن ہوگا اور فیملیز شریک ہوں گی، علی نواز اعوان نے باقاعدہ انتظامیہ سے 4 نومبر کو جلسے کی اجازت لی، فیصل واوڈا نے وہ کھیل شروع کیا جس سے امن کو تار تار کا اندیشہ ہے، نازک وقت میں ایسی گفتگو حالات خراب کرنے کے مترادف ہے، فیصل واوڈا کا بیان مسترد کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *