فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

Share

کراچی کے علاقے کلری میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم، افغانستان سے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم حسیب کرزئی نے پولیس کانسٹیبل کو شہید کیا تھا۔اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کا گروہ 15ارکان پر مشتمل ہے، گروہ فورسز اور عوام پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔پولیس کے مطابق گروہ کا کارندہ بلال پیٹرول بم بنانے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم، افغانستان سے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا۔واضح رہے کہ ڈکیت گروہ کی گزشتہ ماہ ڈکیتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی