
سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی جانب سے ایک اور آرمی پبلک سکول جیسے سانحے کی کوشش ناکام بنا دی سکیورٹی فورسز کے پہلے سے ہی الرٹ ہونے کی بنا پر فتنہ الخوارج کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے پلان اور خودکش حملے کو ناکام بنا دیا گیا خودکش حملہ آور جدید اسلحے اور خودکش جیکٹوں سے لیس تھے جنھوں نے پوری قوت سے اندھا دھند فائرنگ اور دھماکے کر کے کالج میں داخلے کی کوشش کی سیکیورٹی فورسز نے کالج کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے خوارج کو ہلاک کر دیا اور خودکش وانا کالج کے گیٹ پر پھٹ کر ہی مردار ہو گئے آپریشن اس وقت بھی جاری ہے، ابتدائ اطلاعات کے مطابق 4 سے 5 دہستگرد مارے جا چکے ہیںواضح رہے کہ وانا کیڈٹ کالج مقامی قبائل کی درخواست پر قائم کیا گیا ادارہ ہے، جہاں محسود اور وزیر قبائل کے بچے بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved