
آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار کے اپنے عہدے سے چارج چھوڑنے کے بعد غلام رسول زاہد کو قائم مقام انسپکٹر جنرل آئی جی پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے آئی جی کے لیے تین افسران کے نام وفاق کو بھجوا چکی ہے۔وفاق کو بھیجے گئے افسران میں فیاض دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔غلام رسول زاہد ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تعینات ہیں، ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 19 ویں کامن سے ہے۔ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد نے 1991 میں پولیس سروس آف پاکستان جوائن کی تھی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved