
ایک بڑی انسانی ہمدردی کی کوشش کے طور پر گلوبل صمود فلوٹیلا اسپین کے شہر بارسلونا سے غزہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے، جس کا مقصد محاصرے میں پھنسے فلسطینیوں تک امداد پہنچانا ہے۔یہ قافلہ 2023 کے بعد سب سے بڑا شہری امدادی مشن قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 رضاکار شامل ہیں اور 20 سے زائد کشتیاں شامل ہیں۔ ان میں خوراک، پانی اور طبی سامان موجود ہے تاکہ غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، جو اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث سنگین قلت کا شکار ہیں۔فلوٹیلا کے منتظمین نے زور دیا ہے کہ ان کا مشن پرامن ہے، جس کا مقصد امداد پہنچانے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر فلسطینیوں کے خلاف بھوک اور مشکلات ختم کرنے کے مطالبے کو اجاگر کرنا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
fpzgm8