عیدالاضحیٰ پر سرکاری تعطیلات، سمری وزیراعظم کو ارسال

Share

کابینہ ڈویژن نے 17 تا 19 جون عیدالاضحٰی کی تعطیلات کی تجویز دیتے ہوئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی۔تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عید کی تعطیلات سے متعلق سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردی جس میں پیر سے لے کر بدھ تک تعطیلات کی تجویز دی گئی ہے۔عید کی تعطیلات 17سے 19جون تک دیے جانے کا امکان ہے، ہفتہ 15 اور اتوار 16 جون کی پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف عید کی چھٹیوں کی منظوری دیں گے۔کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔