عہدے سے ہٹانے کا معاملہ، جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ پہنچ گئے

Share

عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق محمودجہانگیری سپریم کورٹ میں اپیل دائرکریں گےجسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ثمن امتیاز، جسٹس بابرستار اور جسٹس محسن اختر کیانی بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔پانچوں ججز سپریم کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے آئے ہیں