
عورت مارچ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کو عورت مارچ کے انعقاد کے لیے این او سی جاری کرنے کی ہدایت دیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین پوری دنیا میں ایک اہم موقع کے طور پر منایا جاتا ہے، اسلام آباد کی خواتین 8 مارچ کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر عالمی یومِ خواتین منانے جا رہی ہیں۔عورت مارچ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 سال سے این او سی کے لیے کوشاں ہیں، بے شمار کوششوں کے باوجود ہمیں تحفظ اور احتجاج کے حق سے محروم رکھا گیا ہے. خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں مذہبی انتہا پسند گروہوں، پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے ہاتھوں تشدد اور جبر کا سامنا کرنا پڑا، عالمی برادری کو پاکستان میں خواتین کے حقوق کی صورتِ حال کے متعلق نہایت منفی پیغام دیا گیا۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم خواتین کے اجتماع کے حق کو تسلیم کریں اور 8 مارچ کو اپنا دن منانے کی اجازت دیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارا مارچ کسی بھی غیر ضروری رکاوٹ کے بغیر منعقد ہو سکے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
Good site! I really love how it is easy on my eyes and the data are well written. I am wondering how I could be notified when a new post has been made. I have subscribed to your RSS which must do the trick! Have a great day!
tbmo76