عمر ایوب، راجہ بشارت اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

Share

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے عمر ایوب، احمد چٹھہ، راجہ بشارت اور عظیم الدین کو گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالا جیل کے احاطے سے گرفتار کرکے جیل چوکی منتقل کردیا گیا ہے۔علم میں رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں راجہ بشارت اگست 2018 سے مارچ 2022 تک وزیر قانون اور پارلیمانی امور رہے۔