
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سنا دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد عامرفاروق نے فیصلے میں حکم دیا کہ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی انڈرٹیکنگ ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں۔عدالت نے کہا کہ عمران خان اپنی درخواست سیشن کورٹ میں دائرکریں، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق بیان حلفی کو دیکھے۔ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔قبل ازیں آج سماعت سے قبل ہی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث ایک کیس کی سماعت ختم ہونے پر اچانک روسٹرم پر آگئے اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ابھی تو آپ کی درخواست فکس نہیں ہوئی، مقرر ہوئی تو دیکھوں گا، اس عدالت نے پہلے ریلیف دیا تھا مگر اس کا کیا ہوا؟ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا، دیکھیں گے اس کےکیا نتائج ہوسکتے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved