
چئیرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے مان پارک میں رہائشگاہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے بم پروف بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے عمران خان کی رہائش گاہ پر دیگر سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ بلٹ پروف شیشوں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی 7 کھڑکیاں ہیں جن پر 35 بلٹ پروف شیشے بھی لگائے جائیں گے۔ بلٹ پروف شیشوں کی قیمت 90 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک بتائی جا رہی ہے تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں پر نصب کئے جانے والے بلٹ پروف شیشوں کے اخراجات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لانگ مارچ کے دوران خود پر کیے جانے والے حملے کے بعد بہت زیادہ محتاط ہیں اور اسی وجہ سے دوبارہ شروع کئے گئے لانگ مارچ میں انکی فیزیکل شرکت مشکل معلوم ہوتی ہے اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے ہی اس مارچ کا حصہ رہیں گے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved