عمران خان کو پارٹی سربراہی سےہٹانے جانے کاخطرہ، ممکنہ اقدام پر پیٹرن انچیف کانیا عہدہ تشکیل

Share

قانونی امکانات کے پیش نظر عمران خان کے پارٹی سربراہی سے ہٹانے جانے کے ممکنہ اقدام پر نیا عہدہ تشکیل دینے کے لیے تحریک انصاف نے اپنا جوابی پلان تیار کر لیا ہے اور اس نئے عہدے کے تحت عمران خان تمام تر اختیارات کے ساتھ پاٹی امور کی سربراہی کر سکیں گے۔عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف کا پیٹرن انچیف بنائے جانے پر مشاورت جاری ہے ۔عمران خان کے پارٹی سربراہی سے ہٹانے جانے کے ممکنہ اقدام پر یہ نیا عہدہ تشکیل دیا جائے گا جس کیلئے پارٹی آئین میں بھی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہو گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا۔عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے پہلے ہی الیکشن کمیشن کو توشہ خانہ ریفرنس میں میانوالی این اے 95 سے نااہل قرار دینے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی سربراہی سے فارغ کرنے کی کارروائی روکنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *