عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی پر وزیر داخلہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

Share

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر رانا ثنااللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درخواست دے دی گئی۔تھانے میں درخواست کاشف مجید ایڈووکیٹ کی مدعیت میں گزاری گئی ہے، اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بارعاطف زمان بھٹی سابق امیدواربرائے صدرطاہرنعیم اختراور دیگر وکلا بھی کاشف مجید کے ساتھ تھے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان رہے گا یا ہم رہیں گے، رانا ثنااللہ کی کھلی دھمکی ہے، موجودہ وزیر داخلہ جان بوجھ کر ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان کو دھمکیاں دے کر ملکی حالات خراب کر رہا ہے، اس سے قبل بھی وزیر آباد میں عمران خان کو جان سے مارنے کے لیے حملہ کرایا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *