
پاکستانیوں کی اکثریت نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلنے کی بجائے پارلیمنٹ میں واپس چلے جائیں لوگوں نے آئی پور کے تازہ سروے میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو پاکستانیوں کی اکثریت نے مسترد کردیا ہے۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ ـ (آئی پور) کے نئے سروے میں 59 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو مسترد کردیا۔سروے کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ ماچ کو 32 فیصد پاکستانیوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ 54 فیصد نے عمران خان کی پارٹی کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کے بجائے صرف قومی اسمبلی جاکر مسائل کروانے کا مشورہ دیا ہے۔سروے نتائج کے مطابق 38 فیصد نے کہا لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جبکہ 35 فیصد نے کہاکہ پی ٹی آئی کو مارچ سے مقاصد حاصل ہوں گے۔ماضی میں عوام نے پاکستان ڈیوکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو بھی سڑکوں پر احتجاج کی بجائے قومی اسمبلی جانے کا مشورہ دیا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved