علی امین گنڈا پور کی کار سے 22 رائفلیں ، 42 میگزین اور 181 کارتوس برآمد

Share

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور کی گاڑی میں ڈی آئی خان سے لاہور اسلحہ پہنچاتے ہوئے پکڑ لی گئی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسلحہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی حفاظت کے لیے رکھا گیا تھا اور ساتھ ہی اعتراف کیا ہے کہ اسلحے کو ڈی آئی خان سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا۔ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی پی او محمد نوید کا کہنا ہے کہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔پولیس کے مطابق ایک مشکوک گاڑی روکی تو وہ بیریئر توڑ کر نکل گئی جسے تعاقب کے بعد گھیر لیا گیا، تلاشی لینے پر کار میں رکھے ہوئے آہنی صندوق سے 22 رائفلیں، 42 میگزین اور 181 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔اس ضمن میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت دو ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جنہوں نے بتایا ہے کہ اسلحہ علی امین گنڈاپور کا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *