عدالت نےسلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

Share

وزیرِ اعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔عدالتِ عالیہ نے سلیمان شہباز کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کو 14 روز میں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ لائرز فورم کے ارکان نے کمرۂ عدالت میں سلیمان شہباز سے ملاقات کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *