عدالت عظمیٰ کی بریسٹ کینسر، امراض قلب سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو دونوں امراض سے بچاؤکی آگاہی مہم پرحکومت سے ہدایات لینےکاحکم دیا۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ نے رپورٹ جمع کرادی ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل بولے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی رپورٹ نہیں آئی۔جسٹس عائشہ نے کہا کہ ڈریپ وفاق کا ادارہ ہے اور وفاقی حکومت دونوں امراض سے متعلق آگاہی مہم چلائے۔اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ امراض سے متعلق آگاہی مہم محکمہ صحت کی طرف شروع کی جاتی ہے لہٰذا مجھے وفاق سے ہدایات لینے دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *