
سیشن کورٹ لاہور نے ظل شاہ قتل کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے ظلِ شاہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔علاوہ ازیں عدالت نے فواد چودھری اور راجا شکیل زمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر عبوری ضمانت میں 3 جون تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved