
جب کوئی بلے باز اننگز کا آغاز کرتے ہی بغیر رن بنائے آؤٹ صفر پر آؤٹ ہوجائے تو کرکٹ کی اصطلاح میں اسے Duck کہا جاتا ہے۔ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفرد ریکارڈ سری لنکا کے سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا کے پاس ہے جو 34 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ہے جو ون ڈے کرکٹ میں 30 بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اصل میں یہ اصطلاح بطخ کے انڈے سے منسوب ہے، کیونکہ انڈے کی شکل صفر جیسی ہوتی ہے۔ اس لیے جب کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوتا ہے تو اسے انڈے پر آؤٹ ہونا بھی کہا جاتا ہے۔1866 میں ایک تاریخی واقعہ پیش آیا جب پرنس آف ویلز ایک میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔اگلے دن اخبار نے لکھا کہ وہ “بطخ کے انڈے پر سوار ہو کر” پویلین لوٹ گئے۔ یہ جملہ اتنا مقبول ہوا کہ اس کے بعد ہر اخبار میں یہی اصطلاح استعمال ہونے لگی اور تب سے کرکٹ میں ’ڈک‘ لفظ عام ہوگیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved